منگل 30 دسمبر 2025 - 09:00
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا قائم کردہ وہ مرکز، جو آج بھی مانسہرہ میں دین کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے

حوزہ/ شیخ الجامعہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر مرکز اہلِ بیتؑ غازی کوٹ مانسہرہ کے زیرِ اہتمام الہادی پبلک اسکول میں قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مرحومؒ کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مانسہرہ/ شیخ الجامعہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر مرکز اہلِ بیتؑ غازی کوٹ مانسہرہ کے زیرِ اہتمام تعلیمی ادارہ الہادی پبلک اسکول غازی کوٹ میں قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم نہایت عقیدت، احترام اور وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا قائم کردہ وہ مرکز، جو آج بھی مانسہرہ میں دین کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے

تقریب کا آغاز عظیم عالمِ دین، زہد و تقویٰ کے پیکر اور انسانیت کے مخلص خدمت گزار شیخ محسن علی نجفیؒ نور اللہ مرقدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد باقاعدہ مجلسِ ترحیم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر طالب علم محمد حسین شاہ نے خوش الحانی سے تلاوتِ کلامِ پاک پیش کی، جبکہ دیگر طلبۂ کرام نے سوز و سلام اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی شان میں منقبت پڑھ کر محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا قائم کردہ وہ مرکز، جو آج بھی مانسہرہ میں دین کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے الہادی پبلک اسکول کے پرنسپل مولانا خادم حسین شجاع نے اپنے استادِ محترم، شیخ الجامعہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ اعلیٰ اللہ مقامہ کی دینی، علمی، سماجی اور فلاحی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومؒ نے پاکستان بھر میں سینکڑوں دینی و تعلیمی ادارے قائم کیے، جن میں مرکز اہلِ بیتؑ غازی کوٹ مانسہرہ ایک نمایاں اور فعال ادارہ ہے، جس کی بنیاد ۱۹۹۳ ء میں ان کے دستِ مبارک سے رکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز اہلِ بیتؑ کے قیام کے بعد اس کے فیوض و برکات پورے ضلع مانسہرہ میں پھیل گئے اور آج اس ادارے کے تحت مختلف علاقوں میں متعدد مساجد اور امام بارگاہیں قائم ہو چکی ہیں، جن کے ذریعے تقریباً ساڑھے نو سو گھرانے اور چھ ہزار کے قریب افراد براہِ راست دینی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا قائم کردہ وہ مرکز، جو آج بھی مانسہرہ میں دین کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے

ان مساجد اور امام بارگاہوں میں سال بھر نمازِ باجماعت، مجالسِ عزا، دروسِ قرآن اور مختلف مذہبی و معاشرتی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ ان مراکز میں خدمات انجام دینے والے مبلغین کی رہائش، تنخواہیں اور دیگر ضروریات مرکز اہلِ بیتؑ کے زیرِ انتظام پوری کی جاتی ہیں۔

مولانا خادم حسین شجاع نے مزید بتایا کہ ماہِ محرم الحرام اور ماہِ رمضان المبارک میں خصوصی تبلیغی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں جامعۃ الکوثر کے سینئر علماء اور طلبہ مختلف علاقوں میں جا کر دینی خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دینیات سینٹر بھی ضلع مانسہرہ کی متعدد بستیوں میں بھرپور انداز سے فعال ہے، جہاں اب تک تقریباً پانچ سو طلبہ و طالبات دینی و اخلاقی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کا قائم کردہ وہ مرکز، جو آج بھی مانسہرہ میں دین کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے

انہوں نے اس امر کو بھی اجاگر کیا کہ شیخ الجامعہؒ کے قائم کردہ ادارے فلاحی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کے تحت موسمِ سرما میں مستحق سادات اور نادار خاندانوں میں گرم ملبوسات، کمبل اور رضائیاں تقسیم کی جاتی ہیں، جبکہ ماہِ رمضان میں راشن کی فراہمی کا بھی باقاعدہ انتظام کیا جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha